Latest News

پشاور میں 6گولیوں کا نشانہ بنا کر خواجہ سرا پانڑہ کاقتل کر دیا گیا۔

خواجہ سرا شادی کی تقریب سے نکل کر گاڑی میں سوار ہو رہے تھےجب گل پانڑہ کو 6 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ عوام کو سوشل میڈیا پر سخت احتجاج
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ پلوسی میں نا معلوم افراد نے دو خواجہ سرائوں پر گولیاں چلائیں ۔جس کے باعث ایک جابحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کا نام گل پانڑہ تھا جبکہ زخمی ہونے والے کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی خواجہ سرا چاہت کی بھی حالت تسلی بخش نہیں ہےاورپوسٹ مارٹم کے لیے جاں بحق ہونے والے کی نعش کو ایم سی روانہ کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا جس پر ان کا کہنا ہے کہ پشاور کے نواحی علاقے میں تقریب سے واپسی پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
سوشل ویب سائٹس پر بھی ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف آوازاٹھائی جارہی ہے ۔اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا کہا گیا ۔
عوام کا یہ بھی کہنا ہے  ان کے حقوق کی حفاظت بھی ضروری ہےوہ بھی انسان ہیں جانور نہیں جو اتنی بےدردی سے قتل کر دیے گیا۔ واقعے کا نوٹس لینے کی اعلٰی حکام سے اپیل کی گئی۔

Leave a Comment