Latest News

چین نے بھارت کو اپنے فوجیوں کو قابو کرنے کی وارننگ دی

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت فوج ان کی جھیل پینگ یانگ تک آئے اور چین کے اہلکاروں پر گولیاں چلائیں ۔چائنہ نے (ایل اے سی) لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی گولیاں چلانے پر سنگین فوجی اشتعال انگیزی مانتے ہوئےوارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے فوجیوں کو کنٹرول کرے اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پار کرنے والوں کو فوری طور پر واپس بلائے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی فوج نے لداخ میں پیر کے دن 7 ستمبر کو ایک بار پھر ایل اے سی غیر قانونی طور پر عبور کی۔ ترجمان کے مطابق چین کی فوج نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے جوابی کاروائی کی ہے۔ چینی وزارتِ خانہ نے معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ دی اور فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بلانے کا کہا۔

Leave a Comment