Latest News

پاکستان کا نام استعمال کرنا،انڈیا کی اداکار کنگنا رناوت کو مہنگا پڑ گیا۔

پاکستان کے بارے میں ہمیشہ غلط لفظ استعمال کرنے والی کنگنا غیر تعمیرات پر بھی پاکستان کا نام استعمال کرنا نہ بھولیں۔ بمبئے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بالی وڈاداکارہ کنگنا رناوت کے گھر میں آپریشن کیا گیا اور غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا۔ کنگنا رناوت نے اپنے گھر کے حالات کے کچھ مناظر ٹویٹر پر بھی شئیر کیے جو کہ بی ایم سی کی کاروائی سے مسمار کر دیا گیا۔ تصاویر میں بھی وہ پاکستان کا ذکر کرنا نہ بھولیں اور تصویر کے ساتھ لکھے الفاظ سے پاکستان کے نام اور جمہوریت کی موت قرار دیا۔ بھارتی عوام کی طرف سے ایسے وقت پر بھی پاکستان کا نام استعمال کرنے پر ان کے خلاف شدید تنقید کا مظاہرہ کیا گیا۔ بھارت کی حکومت نے ان کی جان کے خطرے کے باعث اس سے قبل ہائی الرٹ سیکورٹی دستیاب کی تھی۔ بھارت کی میڈیا کی رپورٹس کے لحاظ سے وزارتِ داخلہ نے کنگنا کو وائے پلس سیکورٹی فراہم کی جو صرف اہم شخضیات کو ہی ملتی ہیں جیسے چیف جسٹس وغیرہ۔ جن کی تعداد صرف پندرہ ہی ہے جن اہم افراد کو یہ سہولت دستیاب ہے اور اگر کنگنا بھی اس کا استعمال کرتی ہیں تو وہ بھی مخصوص سیکورٹی حاصل کرنے والےافراد میں شامل کر دی جائیں گی ۔

Leave a Comment