فیصل آباد کے 27 سالہ نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکہ کی گرین کارڈ ہولڈر خاتون پاکستان پہنچ گئی۔ فیس بک کی دوستی حقیقت کے رشتے میں تبدیل ہو گئی۔ رپورٹ کی تفصیالات کے تحت امریکہ کی رہائشی 55 سالہ خاتون محبت میں گرفتار سات سمندر پار پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان میں قدم رکھتے ہی امریکی خاتون نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور نام تبدیل کر کے اسلامی نام عائشہ رکھا ہے۔اسلام قبول کرنے کے بعد 27 سالہ شہزاد احمد خان جو کہ فیصل آباد کے علاقہ تاندلیانوالہ کا رہنے والا ہے اس سے شادی کر لی۔
نئے بندھن کی بعد نوبیاہتا جوڑا بے حد خوش دکھائی دے رہا ہے جس کا اظہار انہوں نے بول کر بھی کیا ہے۔تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس خوشی کے موقع پر نہ صرف نوبیاہتا جوڑا بلکہ گھر کے افراد اور محلہ کے لوگ بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور نئے جوڑے کو مبارک باد اور دعاؤں سے نواذ رہے ہیں ۔ زندگی کا اہم فیصلہ جو کہ شادی ہے اس موقع پر دلہے نے ذکر کیا کہ امریکی خاتون سے پچھلے ایک سال سے ان کی بات چیت ہو رہی تھی ۔ عائشہ سات سمندر پارکر کے ان کے لیے پاکستان آئی اور دلہے میاں نے بتایا کہ اس نے عائشہ سے نکاح کیا ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔