Entertainment

اداکارہ آمنہ الیاس نے اور مشہورومعروف ڈائریکٹر داود محمود نے خفیہ شادی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق نکاح سادگی سے ہوا جس میں ان دونوں کے قریبی رشتہ دار اور دوست شامل تھے ۔اداکارہ آمنہ الیاس نے چند ماہ قبل ایک گیم شو میں جلد شادی کا ذکر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کی طرف سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

دونوں افراد آمنہ الیاس اور داور محمود کافی وقت سے دوست ہیں اور آمنہ الیاس نے ایک ٹی وی چینل میں شو پر انڈسٹری سے ہی تعلق رکھنے والے سے شادی کرنے کا عندیہ دیا تھااور انہوں نے اس پر اپنی بات سچ ثابت کر دی ۔داور محمود اور آمنہ الیاس ڈرامے میں اکٹھے کام بھی کر رہے ہیں ۔

Leave a Comment