Articles

اچھے نصیب رکھنے والی لڑکیوں کو کیسےتلاش کریں؟

ہم اس طرح کی کئیں باتیں سن چکیں ہیں جس میں ذکر کیا گیا ہے کے فلاں نے جیسے ہی شادی کی اس کو اپنا گھر مل گیا، فلاں لڑے نے جب شادی کی اس کو نوکری مل گئی، فلاں لڑکے نے شادی کی اس کے نصیب کھل گئے جس کی مثلالیں اپنی آنکھوں سے سچ ہوتی دیکھی ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ خوش قسمت بیویاں اور ان کی نشانیاں کون سی ہوتی ہیں۔
حضرت عائشہ رضہ ارشاد فرماتی ہیں کہ رسول اللہٰ نے فرمایا کہ جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوتی ہیں وہ بہت ہی برکت والی ہوتی ہیں ۔عورت کی بابرکت ہونی کی نشانیوں میں سب سے پہلے یہ کہ اس کی طرف رشتہ بھیجنے اور رشتہ منظور ہونے میں آسانی ہو ،دوسری یہ کہ اس کے ہاں بچوں کی پیدائش ہونے میں آسانی ہو جن عورتوں میں یہ علامات ہوتی ہیں وہ بابرکت ہوتی ہیں ۔
ایک عورت گھر سے باہر نکلی تو گھر کے باہر تین اجنبی بزرگوں کو بیٹھے دیکھا۔عورت نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو جانتی تو نہیں لیکن آپ لوگ بھوکے لگ رہے ہیں ۔اندر آئیے میں آپ لوگوں کو کھانا دیتی ہوں۔ بزرگوں نے پوچھا گھر کے مالک کے بارے میں پوچھا کہ کیا وہ گھر میں موجود ہے؟ عورت نے کہا نہیں تو ان بزرگوں نے اندرآنے سے انکار کر دیا۔
رات کو جب شوہر گھر آیا تو اسے یہ واقعہ سنایا تو اس نے انہیں اندر لانے کو کہا ۔
انہوں نے جواب دیا ہم میں سے صرف ایک ہی اندر جا سکتا ہے۔ عورت نے دریافت کیا کہ وہ کیوں؟ انہوں نے وضاحت کی کہ ہم میں سے ایک کا نام “مال” ہے ۔ دوسرے کا نام “کامیابی”ہے۔ اور میرا نام “محبت” ہے ۔ اب اپنے شوہر سے مشورہ کر لو کہ ہم میں سے کون اندر آئے؟ عورت نے فوراً اندر جا کر شوہر کو بتایا۔ شوہر نے خوشی سے چلا کر کہا کہ “مال” کو اندر بلاتے ہیں گھر میں دولت کی وافر مقدار آجائے گی۔
عورت نے شوہر کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ “کامیابی” کو بلاتیں ہیں ۔ان دونوں کی باتیں سن کر گھر کہ کونے سے بہو باہر آئی اور مشورہ دیا ہم “محبت” کو اندر بلائیں تاکہ ہمارا گھرانہ پیار و محبت سے بھر جائے۔ دونوں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی۔
عورت نے باہرآ کر “محبت “ کو اندر آنے کی دعوت دی۔ تو باقی دونوں بھی چل پڑے ۔ عورت نے حیرت سے ان کو دیکھااور کہامیں نے تو محبت کو اندر آنے کی دعوت دی ہے ، آپ دونوں کیوں ساتھ جا رہے ہیں؟
انہوں نے جواب دیا کہ اگر “مال” یا “کامیابی” میں سے کسی کو اندر آنے کی دعوت دی ہوتی تو باقی دونوں باہر رہتے۔ لیکن جہاں محبت کو دعوت دی جائے وہاں باقی دونوں بھی ساتھ ہوتے ہیں ۔
اپنے اور اپنے ستھ موجود عزیز لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کیجئے ، آپ کی شخصیت قابلِ تعریف ہو گی۔

Leave a Comment