مشہورومعروف کھیلی جانے والی ائن لائن گیم پب جی کی نئی اپ یٹ جاری کی جا چکی ہے۔پب جی کی انتظامیہ کی طرف سے خبر دی گئی ہے کہ 8ستمبر کو پوری دنیا کی عوام جو کہ ایڈرائیڈ اور آئی او ایس استوال کرتی ہے ان کے لیے اپ ڈیٹ ریلیز کر دی گئی ہےاور اپ ڈیٹ میں دنیا کے معروف میپ کو نئے طریقے سے بنایا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ اور آئی اوایس آپریٹنگ سسٹم کے زیرِاستعمال لوگ آسانی سے پب جی موبائل گیم 1.0 کی نئی اپ ڈیٹ کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ پی کے کی فائلز کی مدد سے بھی گیم کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے معروف زمانہ میپ کو “ایر اینگل “ کو نئے گرافکس کے استعمال کے ساتھ بنایا گیا ہے خطہ کہ اسلحہ اور ایمونیشن سمیت چیر پارک کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیوک نامی میپ کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس کی مانگ کئی دنوں سے عوام کر رہی تھی۔ گیم پر نظر والے تجرباکاروں کا کہنا ہے کی انتظامیہ کی طرف سے آئندہ ہفتہ خالی وین انفیکشن موڈ کی اپ ڈیٹ بھی جاری کی جائے گی۔ نئی اپ ڈیٹ کی فائل کا سائز آئی او ایس استعال کرنے والے لوگوں کے لیے ایک جی بی ہے جبکہ اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لئے ڈیڑھ گیگا بائٹس ہے۔ دوسری طرف کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم کھیلنے والوں کی تعداد حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے جو کہ 20 کروڑ تک ہے اور سب سے زیادہ 5کروڑ کے قریب انڈیا سے ہے۔گیم کھیلا کیسے جاتا ہے؟ اس گیم میں دو ٹیمز کا ایک دوسرے سے مقابلہ ہوتا ہے ،ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم موجود ہوتی ہے اور انٹر نیٹ کے استعمال سے آپس میں جڑتی ہے۔دونوں ٹیمز کے کھلاڑی جہاز سے نیچے اترتے ہیں اور جلدی سے اسلحہ ڈھونڈنیں کی کوشش کرتے ہیں تا کہ دوسری ٹیم کو مار کر ہرا سکیں اور جو فائرنگ کر کے سب کو مار کر آخر میں رہ جاتا ہے وہ جیت جاتا ہے اوراسے “چکن ڈنر “ملتا ہے۔
You may also like
What Mean These Letters On Vehicle Tires?
What Mean These Letters On Vehicle Tires? We either take the advice of others to buy a tire or we...
Introducing Functions like Facebook in Twitter | TECH News
Here is the main features of Facebook introduced in Twitter direct message functions, Twitter has...