Entertainment

مشہور ہونے والا ڈرامہ سیریل “جلن “ پر پیمرا نے پابندی لگا دی ۔

پیمرا( پاکستا الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) نے سماجی و مذہبی اقدار کے مخالف جا کر غلط طریقے سے پیش کیے گئے جانے والا ڈرامہ کی نشریات فوری طور  پر بند کر دی ۔ پیمرا کی طرف سے دیئے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائے ڈیجیٹل کے ڈرامے جلن پر صارفین کا سماجی اور مذہبی لحاظ کے اُلٹ نشر کیے جانے پر ردعمل اور شکایات وافر مقدار میں موصول ہوئی ہیں۔ پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے زیرِتحت ڈرامہ کی سکرپٹ پر کوئی تبدیلی نہ نظر آنے پر نشریات پر پابندی لگا دی ۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ سکرپٹ سے متعلق اے آر وائے ڈیجیٹل کی انتظامیہ کو کئیں بار سکرپٹ کا جائزہ اور تبدیل کر نے کہا گیا تھا۔ پییمرا نے 18 اگست کو سارے چینلز کو پاکستانی اقدار کو مدِنظر رکھ کر بنائے جانے پر تفصیلی ہدایات پیش کیں۔پیمرا نے کہا ہے چینل کی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ردِعمل پیش نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ زیرِغور رہے کہ 4 ستمبر کو پیمرا نے “سماجی ومذہبی اقدار” کے مخالف جانے والا ڈرامہ “عشقیہ اور پیار کے صدقے” کی نشریات پر بھی پابندی لگائے تھی۔ اس کے ساتھ ہی جلن ڈرامے کے خلاف عوام کی طرف سے موصول کی گئی شکایات پر جلن ڈرامےکی سکرپٹ کو بھی دیکھنے کا حکی جاری کیا تھا۔ ڈرامے میں اریبہ اور منال کا دو بہنوں کا کردار ہے جب کہ ہیرو عماد عرفانی اریبہ حبیب کے شوہر کا کردار اور منال خان کے بہنوئی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ رواں سال جون میں اس ڈرامے کے ٹیزر آنے پر عوام نے سوشل میڈیا پر اس کو تنقید اوربحث کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ پاکستان کے سماج اور اقدار کے خلاف ہے جبکہ ٹوئٹر پر بھی اس فضول ڈرامے کا ٹرینڈ ٹاپ کر رہا تھا۔

Leave a Comment